i پاکستان

مزید سیکڑوں افغان باشندے واپس چلے گئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار سے متجاوزتازترین

January 15, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 جنوری کو مزید 837 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 243 مرد، 206 خواتین اور 388 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 87 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 151 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی