i پاکستان

مزید سیکڑوں افغان باشندے واپس چلے گئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گئیتازترین

January 17, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 16 جنوری کو مزید 616 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 189 مرد، 124 خواتین اور 313 سے زائد بچے شامل تھے۔ 38 گاڑیوں میں 68 غیر قانونی افغان خاندانوں کی پاکستان سے واپسی عمل میں لائی گئی۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 16 جنوری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی