i پاکستان

مزید سیکڑوں افغان باشندے واپس چلے گئے، مجموعی تعداد 4لاکھ 64ہزار سے متجاوزتازترین

January 11, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10جنوری کو مزید 944افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 189مرد، 167خواتین اور 588بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 45گاڑیوں میں 84خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10جنوری مجموعی طور پر 4لاکھ 64ہزار 656افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی