مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفی کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسیپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی