پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ن لیگ کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی کے بعد اب وہ این اے 119 کی نشست چھوڑ دیں گی۔ مریم نواز لاہور سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 رکھیں گی۔ مریم نواز کی جیتی ہوئی نشست پر لیگی رہنما سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی