i پاکستان

نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے،امیگریشن معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہیں،ترجمان نادراتازترین

August 01, 2023

ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے،امیگریشن سے متعلق معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہیں۔ اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے ایئر لائنز کو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اس سلسلے میں مجاز ادارہ ہے اور اس نے اپنے ایک خط کے ذریعے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی