i پاکستان

نادرن بائی پاس پر پکنک کیلئے جانیوالی کوسٹر اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق،14 زخمیتازترین

August 07, 2023

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاوس جا رہے تھے جہاں تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا،جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی