i پاکستان

نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، بیرسٹر گوہرتازترین

March 04, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ قومی اسمبلی سیشن کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نانا کی سیاست کب کی ختم ہوچکی ہے ، اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہویت کا درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، کیا انہوں نے 50 ارب روپے کے کیسز معاف نہیں کروائے، ان سے سوئٹرزلینڈ میں پڑے ہار کا حساب لیا جائے ، جمہوریت پر گھمنڈ کرنے والے نے کیا ہماری گرفتاریوں پر ایک لفظ بھی کہا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ڈیموکریٹک نہیں مفاد پرست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے ، بانی پی ٹی آئی کے بجائے سازش کرنے والوں کا ٹرائل ہونا چاہیے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی