i پاکستان

نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے، شفیع جانتازترین

May 21, 2026

وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دو چار کر دیا۔شفیع جان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کے سہارے معیشت چلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔وزیرِ اطلاعات کے پی نے مززید کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کوئی حکمتِ عملی موجود نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی