i پاکستان

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ (آج) عہدے کا حلف اٹھائیں گےتازترین

September 16, 2023

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ (آج) اتوار کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (آج) اتوار کو نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی