i پاکستان

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے این اے 119 کی نشست چھوڑ دیتازترین

February 23, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔  مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، اس نشست پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی