خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران کے علاقے سوہنی آبشار کے مقام پر گلیشیئر تلے دب کر بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیر و تفریح کی غرض سے وہاں موجود سیاح سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران گلیشیئر سرکنے سے تینوں افراد منوں برف کے نیچے دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گلیشیئر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 13 سالہ ابوبکر، 22 سالہ شفیق اور 42 سالہ طاہر محمود کے ناموں سے ہوئی۔ریسکیو کے مطابق تینوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا اور ناران میں تفریح کی غرض سے آئے تھے۔ لاشوں کو ناران کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی