ناران میں گملا اور چپران کا 4 سالہ پرانہ گلیشیئر پھٹنے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق رات کو 10 بجے گلیشیئر پھٹنے سے تقریبا 20 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور نقصان پہنچنے والے مکانات میں ہوٹل، کچے گھر شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سٹرکیں اور موبائل سنگلز بند ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے، اصل نقصانات کا جائزہ سٹرکیں کھلنے کے بعد ممکن ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی