i پاکستان

ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعیناتتازترین

February 19, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ گریڈ 21 کے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، ناصر جاوید رانا 23 جنوری 2027 تک بطور جج احتساب عدالت نمبر 1 خدمات سرانجام دیں گے۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فرائض سر انجام دے رہے تھے، جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا، جج محمد بشیر 14 مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی