i پاکستان

ندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلا ئو جاری، 329 بچے وائرس سے متاثرتازترین

April 14, 2026

صوبہ سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق صوبہ سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلا ئو جاری ہے جس کے تحت صوبے میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ڈیٹاکے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ سندھ میں روزانہ بچوں کے اوسطا 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آرہے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 2026 کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر 894 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے جنوری میں 294، فروری میں 324 اور مارچ میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی