i پاکستان

نئے اسلامی سال کا آغاز جمعہ 27 جون کو ہونے کا امکان،یوم عاشورہ 6 جولائی کو متوقعتازترین

June 23, 2025

نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز جمعہ 27 جون کو ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق محرم کا چاند 25 جون کو نظر آنے کا امکان کم ہے۔ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 25 جون کو دوپہر 3 بج کر 31 منٹ پر پیدا ہوگا، جس کی وجہ سے اسی دن چاند کا انسانی آنکھ سے دکھائی دینا خاص طور پر جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطی میں مشکل ہوگا۔ ان کے مطابق محرم کا چاند 26 جون کو دیکھے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔تاہم، ماہرینِ فلکیات نے مزید کہا ہے کہ 25 جون کی شام کو امریکہ کے کچھ حصوں میں دوربین کے ذریعے چاند دیکھنے کا امکان موجود ہے۔ چاند کی عالمی سطح پر 26 جون کو نظر آنے کی زیادہ توقع ہے، جس سے یہ امکان مضبوط ہوتا ہے کہ محرم کا پہلا دن جمعہ، 27 جون کو ہوگا، خاص طور پر پاکستان سمیت بیشتر علاقوں میں۔ یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو یومِ عاشورہ، یعنی محرم کی دسویں تاریخ اتوار، 6 جولائی کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو منعقد ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی