i پاکستان

نئے چیف جسٹس قاضی فائز سپریم کورٹ پہنچ گئے، گارڈ آف آنر لینے سے انکارتازترین

September 18, 2023

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ داری دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی