i پاکستان

نئے صوبے بننے چاہئیں، بانڈری کا تعین عوام کرے گی، کیپٹن (ر) صفدرتازترین

September 08, 2026

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر )صفدر نے کہا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، ہزارہ صوبہ ہزارہ والوں کی مرضی سے بننا چاہئے۔چناب نگر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم ضروری ہے، اسمبلیوں میں بازو مروڑ کر ووٹ لیا جاتا ہے، صوبوں کے فیصلوں میں سیاسی قیادت کو لازمی شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے حق میں ہیں، مگر بانڈری کا تعین عوام کرے گی۔کیپٹن (ر) صفدر نے واضح کیا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے، ن لیگ کا موقف عطا تارڑ، پرویز رشید، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سے لیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی