i پاکستان

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان میں سال 2024کا پہلا سورج طلوع ہو گیاتازترین

January 01, 2024

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان میں سال 2024کا پہلا سورج طلوع ہو گیا،نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو،شہریوں کی دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے کا سال ثابت ہو،شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو،شہریوں نے دعا کی کہ 2024کا انتخابی سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی