i پاکستان

نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، فواد چوہدریتازترین

February 22, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی، راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت سازی کو فواد چوہدری نے چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو قرار دیا،دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کر دی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔فواد چوہدری پر ہائوسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی