i پاکستان

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کیتازترین

July 30, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔پولیس کے مطابق حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قیامِ امن ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی