نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی ملاقات (آج) بدھ کو ہوگی، راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث منگل کو ملاقات نہیں ہو ئی ۔ نگراں وزیراعظم کے نام کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ہونیوالی ملاقات ملتوی کردی گئی۔ راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث اب ملاقات کل ہوگی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور راجا ریاض کی جانب سے 3، 3 نام دیئے جائیں گے، (آج) بدھ کو ہونیوالی ملاقات کے بعد حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی