i پاکستان

نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان استعمال کی اورالزامات لگائے، صدر مملکتتازترین

February 29, 2024

صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے لہجے اور لگائے گئے الزامات پر تحفظ کا اظہار کردیا،صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو عام طور پر سمریوں میں ایسے مخاطب نہیں کیا جاتا۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو نے صدر مملکت کو پہلے صیغے میں مخاطب کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان استعمال کی اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ صدر مملکت نے اپنے حلف اور ذمہ داریوں کے مطابق ہمیشہ معروضیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔ صدر انتخابی عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور حکومت قائم کرنے کے عمل سے غافل نہیں ہو سکتا۔ صدر کو قوم کی بہتری اور ہم آہنگی کے لیے قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے۔صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق سمری آئین کے آرٹیکل 48ایک کے عین مطابق واپس کی گئی۔ مقصد آئین کے آرٹیکل 51کے تحت قومی اسمبلی کی تکمیل تھا تاہم میرے عمل کو جانبدار عمل کے طور پر لیا گیا۔ قرارداد مقاصد کے مطابق عوام کو اپنے ملک کے ایگزیکٹو فیصلوں سے میں حصہ لینے سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی