i پاکستان

نگران وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بسیں بند کرنے کا نوٹس لے لیاتازترین

September 22, 2023

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں ور کالجز میں چلنے والی بسز کا فیول نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ٹرانسپورٹ بند کردی گئی بچوں کو مشکلات کا سامنا نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے کئی اسکول اور کالجز میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور اور ایف سیون کالج فور گرلز سمیت متعدد کالجز اور اسکول کی بسوں کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے کئی روز سے بند کیا گیا جس کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی