i پاکستان

نگران وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کے غیرملکی دورے منسوخ کرنیکی منظوریتازترین

January 29, 2024

عام انتخابات 2024 کے دوران نگران وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کے غیرملکی دورے منسوخ کردئیے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے غیرملکی دورے منسوخ کرنیکی منظوری دیدی، وزرا، افسران اورخودمختاراداروں کے حکام کیاجازت نامے بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ انتخابات اورنئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیرملکی دورہ نہیں کریگا،کابینہ ارکان سرکاری افسران اورحکام نجی غیرملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ وزرا اوروفاقی سیکرٹریز کے جاری اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی