i پاکستان

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)ارشد حسین نے ذمے داریاں سنبھال لیںتازترین

November 13, 2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ نگران وزیر اعلی کی سیکرٹریٹ آمد پر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعلی نے اپنے دفتر میں عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی، نگران وزیرِ اعلی جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے امور بارے مختصر بریفنگ بھی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی