i پاکستان

نگران وزیر داخلہ کا پرامن انتخابات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسینتازترین

February 09, 2024

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے ملک بھر میں پرامن انتخابات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے ملک بھر میں پرامن پولنگ کے بعد سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیلئے حفاظتی اقدامات سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ووٹرز نے بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا، انتخابات مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی