i پاکستان

نگران وزیراعلی کا انتقال، اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے، کنوردلشادتازترین

November 11, 2023

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال کے بعد تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔ صوبائی اسمبلی موجود نہیں تو نگران وزیراعلی کا فیصلہ سینیٹ کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں کنور دلشاد نے کہا کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلیے تین حکومتی اور تین اپوزیشن ارکان پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بنے گی۔ کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائیگا۔ ای سی پی معاملے پر 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل224 کے مطابق ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنا ہوگا، ایک ہفتہ گورنر ہی صوبہ چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی