i پاکستان

نگران وزیراعلی نے مزار بی بی پاکدامن کے نئے راستے کا فتتاح کر دیاتازترین

February 26, 2024

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جاتے جاتے ایک اور منصوبے کا افتتاح کر دیا،وزیراعلی محسن نقوی نے شب برات کے بابرکت موقع پر نگران صوبائی کابینہ کے ہمراہ ایمپرس روڈ سے بی بی پاکدامن مزار تک 20فٹ چوڑی نئی سڑک کا افتتاح کیا،محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو سراہا جبکہ انہوں نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی، اس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہو گا۔بعدازاں وزیراعلی محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور دعا کی، انہوں نے ملک کے استحکام، سالمیت اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی