i پاکستان

نگران وزیراعلی پنجاب کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ، اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک 15کلومیٹر طویل روٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاتازترین

February 01, 2024

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی، منصوبہ رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک 15کلومیٹر طویل روٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، انہوں نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،محسن نقوی نے سڑک کے بیس کورس اور اسفالٹ کے خود کار مکینیکل عمل کا مشاہدہ کیا اور عوام کی سہولت کیلئے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لئے ایک سائیڈ پہلے کھول دی جائے گی، منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور جلد کام کو مکمل کیا جائے، یہ منصوبہ لاہور کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزرا اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی