i پاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہتازترین

August 19, 2023

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اوروارڈز کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کیپلان کی منظوری دیدی۔ پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گرانڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئے وسائل کواستعمال کیاجائے۔ وزیراعلی نے آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے پراسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی