i پاکستان

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر کینیا جائیں گےتازترین

August 29, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینین صدر کی دعوت پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی تین روزہ دورے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ہوں گے۔ کینیا اور پاکستان کے تعلقات، تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون پر تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی