i پاکستان

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

August 18, 2023

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20سے 27اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے،احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے، عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی،خیال رہے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی