i پاکستان

نگران وزیراعظم کا دوروزہ دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کیتازترین

September 12, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کودوروزہ دورہ پر گلگت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نگران وزیراعظم نے گلگت میں یادگارشہداء حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔منگل کے روزنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دوروزہ دورہ پر گلگت پہنچ گئے،نگران وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی یادگارشہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا،نگران وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا،نگران وزیراعظم نے یادگارشہدا پر حاضری دی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،چیف سیکرٹری نگران وزیراعظم کے ہمراہ رہے،چیف سیکرٹری نے نگران وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفینگ دی، نگران وزیراعظم نے سکول کی بچوں سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم کو بچوں کی جانب سے تعلیمی ماڈلز کا معائنہ بھی کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بچوں کی تعلیمی ماڈلز کو بھرپور طریقے سے سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی