i پاکستان

نگران وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 21, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ دورہ امریکا کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماں کی افغان مہاجرین اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ نگران وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی انتونیو گوتریس سے ملاقات اقوام متحدہ کے 78 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ئیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی