i پاکستان

نگران وزیراعظم کی روضہ رسولۖ پر حاضری، درود وسلام پیش، نوافل ادا کئےتازترین

September 28, 2023

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے،اس موقع پر نبی کریم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی،نگران وزیر اعظم عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی