i پاکستان

نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیاتازترین

August 10, 2023

نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم نے خط میں کہا کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے، نگران وزیر اعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں۔ خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 224 کا حوالہ بھی دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا خط اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو موصول ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کی دعوت دی ہے، راجہ ریاض وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی