i پاکستان

نگران وزیراعظم کو برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، دہشتگردی کے واقعات کی مذمتتازترین

September 30, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا ٹیلی فونک رابطہ ، مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی،جیمز کلورلی نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے برطانوی حکومت کے دہشت گردی واقعات پراظہار یک جہتی پر شکریہ ادا کیا،انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی