i پاکستان

نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلی سندھ کی ملاقات، مختلف امورپرتبادلہ خیالتازترین

November 06, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا،ملاقات میں سندھ میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی