نیدرلینڈزمیں پاکستان رائس فیسٹیول کاکامیاب انعقادکیاگیا، جس میں یورپ بھر سے 100 سے زائد کاروباری اور غذائی شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی۔فیسٹیول میں پاکستانی باسمتی چاول کو بھرپور پذیرائی ملی،جبکہ یورپی درآمد کنندگان، ریٹیلرز اور معروف شیفس نے پاکستانی چاول کے معیار کو سراہا۔وزیرِ تجارت جام کمال خان نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بین الاقوامی تجارتی ایونٹس پاکستانی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی بڑھتی ہوئی طلب ایک بڑی کامیابی ہے، اور حکومت عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔وزیرِتجارت نے کہا کہ نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 1.94 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،جبکہ یورپی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے،پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان برآمدات اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی