i پاکستان

نیول چیف کا دورہ سعودی عرب، اہم ملاقاتیں، مختلف امور پر تبادلہ خیالتازترین

November 01, 2023

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی عرب کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی ہے۔ نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی