i پاکستان

نکاح نامہ میں حق مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا‘ لاہور ہائی کورٹتازترین

March 24, 2026

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو حق مہر دینے سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نکاح نامہ میں حق مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ نے خاتون درخواست گزار کی مہر کی رقم دینے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا بیوی کو مہر کی رقم نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عابد حسین نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ نے نان نفقہ اور جہیز سے متعلق اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔درخواست گزار نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعوی دائر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی