i پاکستان

ننکانہ صاحب،تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحقتازترین

December 30, 2023

ننکانہ صاحب میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا،ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ننکانہ صاحب کے علاقے چک نمبر 10کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا،حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی