نئے منتخب وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ بدھ کی صبح 7بج کر 45منٹ پر کراچی میں وزیرِ اعلی ہائوس پہنچ گئے، اس موقع پر وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلی ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلی سندھ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد انہوں نے اپنے فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیا، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی