i پاکستان

نواب شاہ،یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم، 3افراد جاں بحقتازترین

January 25, 2024

سندھ کے ضلع نوابشاہ کے قاضی احمد روڈ پر یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب قاضی احمد جانیوالی مسافر وین سامنے سے آنیوالی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی بس سے ٹکرا گئی ، پوائنٹ طلبہ کو لیکر یونیورسٹی آرہی تھی،حادثے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ یونیورسٹی پوائنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی