i پاکستان

نوابشاہ ائیر پورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت ایک ماہ کے لیے معطلتازترین

January 30, 2024

نوابشاہ ائیر پورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت ایک ماہ کے لیے معطل کردی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نیائیر لائنز کے لیے نوٹم جاری کردیا ہے جس کے تحت نوابشاہ ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے آلات کا معائنہ کیا جائے گا۔ سی اے اے کے جاری نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 29 فروری تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ سہولت نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی