i پاکستان

نوابشاہ،مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 15 زخمیتازترین

August 15, 2023

نواب شاہ میں مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے کھڈر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آ گیا، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی