i پاکستان

نواز شریف اقتدار میں آکر بیروزگاری کا طوفان لاتے ہیں،پلوشہ خانتازترین

January 30, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آکر اداروں کی نجکاری کر کے بیروزگاری کا طوفان لاتے ہیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ 8 فروری شیر کے شکار کا دن ہے، اسحق ڈار خود تباہی نہیں کرتے بلکہ نواز شریف کی ہدایات پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آئے تو سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافہ بھول جائیں۔ پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 2013 کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی کوشش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی