i پاکستان

نواز شریف اور مریم سیٹ جیت نہیں سکتے تھے زبردستی لی گئی ہے، شوکت یوسفزئیتازترین

February 21, 2024

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سیٹ جیت نہیں سکتے تھے زبردستی لی گئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جنہیں زبردستی حکومت میں دھکیلا جا رہا ہے انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی، نواز شریف ناراض ہوئے کہ دو تہائی سے نہیں آیا، شہباز شریف کو آگے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کا عہدوں پر اختلاف ہے، ساری سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے کاوشیں جاری ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کو آگے لائی ہے، حکومت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جلد سامنے لائیں گے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ دوبارہ بحال کریں گے، وفاق سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور لیں گے، عمرہ ادا کرنے جا رہا تھا اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی