i پاکستان

نواز شریف کی این اے 15مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مستردتازترین

February 15, 2024

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی،دوران سماعت ریٹرننگ افسر این اے 15مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ، ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45کے مطابق مرتب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی،واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی